(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فورسز کی بھارتی تعداد فلسطینی علاقوں میں تعینات ہونے کے باوجود فلسطینی مزحمت کاروں کے حملوں کو روکنے میں ناکامی اسرائیلی حکومتی ایوانوں میں بے چینی کا باعث ہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی رپوٹ میں انکشاف کیا ہے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح محلے میں مبینہ فلسطینی مزاحمت کار کی فائرنگ کے ایک حملے میں دوغیر قانونی صہیونی آبادکار زخمی ہو گئےجبکہ حملہ آور بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
اسرائیلی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز کو شیخ جراح کے پڑوس میں السمود کیمپ کو گھیرے میں لینے کے بعد شوٹنگ کے حملے کے مقام سے ایک "کارلو” سب مشین گن ملی۔