• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیتن یاھو کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، سابق اسرائیلی عہدیدار

نیتن یاھو کی حکومت کی پہلی ناکامی مسجد اقصیٰ کی صورت حال کا جائزہ لینے میں ناکامی، دوسری غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر سے نمٹنے میں کمزوری تھی

منگل 18-04-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نیتن یاھو کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، سابق اسرائیلی عہدیدار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصیٰ میں محاذ آرائی ، غزہ کی پٹی  سے راکٹ حملے اور مغربی کنارے   سمیت فلسطین کے ادرونی علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے میں ناکامی  ثابت کرتی ہے کہ اس حکومت کے پاس کوئی پالیسی اور منصوبہ نہیں اور نا ہی ان کے پاس کوئی صلاحیت ہے۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت میں  اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ ایال  ہولاتا  نے اپنے مضمون میں صہیونی ریاست کے وزیراعظم  بنجمن نیتن یاھو کی  انتہائی دائیں بازوں کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت  اپنے ابتدائی تین ماہ میں ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نیتن یاھو کی حکومت کی پہلی ناکامی مسجد اقصیٰ کی صورت حال کا جائزہ لینے میں ناکامی تھی، کیونکہ اس کے واقعات سے نمٹنے میں  حکمت عملی کی کمی کا غلبہ تھا۔ حکومت صحیح تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے عملی، سیاسی اور میڈیا کی سطح پر مسجد اقصیٰ محاذ آرائی سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ دوسری ناکامی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر سے نمٹنے میں کمزوری تھی۔

تیسری ناکامی کی نمائندگی مغربی کنارے اور مقبوضہ اندرونی علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے سے کی گئی، جہاں نیتن یاہو کے اقتدار کے پہلے 100 دنوں میں ان کے حجم میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات ہوئیں۔

"خولاتا” نے نشاندہی کی کہ چوتھی ناکامی لبنان کے ساتھ سمندری معاہدے کے بعد حزب اللہ کی مزاحمت کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں نیتن یاہو کے جھوٹے بیانات تھے۔

اس کے علاوہ، آخری چیلنج نیتن یاہو کی حکمرانی کے پہلے تین مہینوں میں ایران کے ساتھ نمٹنے کا ہے، کیونکہ قابض ریاست ایران کے خلاف محاذ آرائی کے خاتمےکی طرف جار رہی ہے۔

موساد کے سابق اہلکار نے اپنے مضمون کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اس جائزے سے نیتن یاہو کی خود کو ایک ایسے رہنما کے طور پر ظاہر کرنے میں ناکامی کا انکشاف ہوا ہے جو ان سیکورٹی اور فوجی طوفانوں کو پرسکون کرنے کے قابل ہے۔

Tags: اسرائیلیایال خولاتاحماسصہیونیغزہفلسطینیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.