(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دنیا مسجد اقصیٰ میں ہونے والی حالیہ خلاف ورزیوں کے بارے میں "دوہرے معیار” کا شکار ہے۔
قطر کے وزیر اعظم اور الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہےکہ فلسطینیوں کی حمایت اور ان کی ثابت قدمی کے لیے مدد قطر کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
قطر ٹی وی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انھوں نے مسجد اقصیٰ پر صہیونی فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دھاوے اور نمازیوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مسجد اقصیٰ میں ہونے والی حالیہ اسرائیلی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں "دوہرے معیار” کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اردن، مصر اور امریکا کے ساتھ گہری رابطے میں ہے تاکہ اسرائیلیوں کو مسجد اقصیٰ میں مقدس مقام کی بے حرمتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رکھا جا سکے۔