(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حراست میں لئے جانےوالوں میں بڑی تعداد مقبوضہ بیت المقدس کی ہے جبکہ اسیروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
فلسطینی اسیروں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے رواں سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طورپر دو ہزار آٹھ سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جن میں 40 سے زائد بچے اور اتنی ہی تعداد خواتین کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فورسز نے صرف مقبوضہ بیت المقدس سے 12 سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا جن میں 500 وہ نمازی بھی شامل ہیں جن کو مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے دوران نماز تراویح کی ادائیگی کے دوران گرفتار کیا گیا۔