(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پندرہ سالہ فلسطینی بچے کو صہیونی فوج نے سینے اور پیٹ میں 6 گولیاں ماریں ۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح اریحا شہر کے مضافات میں عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور شہریوں پر تشدد شروع کیا جس کے ردعمل میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فورسز نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پندرہ سالہ بچہ محمد فیاض بلہان شہید اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے محمد فیاض کے سینے اور پیٹ میں چھ گولیاں ماریں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔