(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی جانب سے روایتی لوٹ مار کے خلاف ہونے والے احتجاج میں فائرنگ سے دونوں بچے زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے علاقے "عین ایوب” کے علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج کیا۔
غاصب فورسز نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 17 سالہ غیاث اور سعید زخمی ہوگئے۔