• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

صہیونی فوج کی تیسرے روز بھی غزہ پر بمباری جاری

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں عزالدین القسام بریگیڈز سے تعلق رکھنے والے کئی تربیتی مقامات پر حملے شروع کیے ہیں

جمعہ 07-04-2023
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی فوج کی تیسرے روز بھی غزہ پر بمباری جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنان کی جانب سے صہیونی ریات اسرائیل میں میزائل داغے جانے کے بعد صہیونی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقوں سے اسرائیل میں 34 راکٹ فائر کئے گئے جس میں سے 25 کو اسرائیل کے فضائی دفائی نظام نے ناکارہ بنایا جبکہ 9 اسرائیل میں گرے ، صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ  یہ راکٹ حملے لبنان سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے کئے تھے جس کے بعد سے اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری شروع کردی ۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری  تیسرے روز بھی جاری رہی۔قبل ازیں ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے الگ الگ علاقوں میں عزالدین القسام بریگیڈز سے تعلق رکھنے والے کئی تربیتی مقامات پر حملے شروع کیے ہیں۔

صہیونی فوج نے اپنی فضائیہ کے حملوں کی تصدیق کر تے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے کچھ دیر قبل شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے بیت حانون کے علاقے میں ایک اور خان یونس کے علاقے میں ایک دہشت گرد سرنگ کو نشانہ بنایا ہے۔ شمالی اور وسطی غزہ کی پٹی میں حماس کے ہتھیاروں کی تیاری کے دو مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں غزہ کی پٹی سے ہونے والی تمام "دہشت گردانہ سرگرمیوں” کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا گیا۔

Tags: اسرائیلیبمباریحزب اللہحماسصہیونیغزہفلسطینیلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.