(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی سیکیورٹی فورسز نے مسلسل تیسرے روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی وحشیانہ کارروائی کی جس میں مزید متعدد نمازی ہوئے درجنوں کو زخمی اور گرفتار کر لیا۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مسلسل تیسرے روز بھی مسجد اقصیٰ پر جارحیت جاری رکھتے ہوئے قبلہ اول میں 40 سال سے قبل فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائ کردی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں قابض فوجیوں نے بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو کر مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے نمازیوں کو القبلی جائے نماز سے باہر نکال دیا۔
اس موقعے پر قابض فوج نے مسجد اقصیٰ میں اعتکاف کرنے والے روزہ داروں پر چڑھائی کر دی اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج اور پولیس نے مسجد القبلی کا محاصرہ کر کے وہاں پر نمازیوں کو داخلے سے روک دیا۔فلسطینی ہلال احمر نے بتایا کہ اس کا امدادی عملہ مسجد میں موجود ہے، مگر اسے اسرائیلی پولیس کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہے۔