(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ترک صدر نے کہا ہےکہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کو روندنا ہماری سرخ لکیر ہے،””ان حملوں کے سامنے ترکی خاموش نہیں رہ سکتا۔
ترک صدر رجب طیب اردغان نے انقرہ میں ایک افطار ڈنر کے موقع اپنے بیان میں مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصی پر غیر قانونی صہیونی ریاست اسرئیل اشتعال انگیز حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو روندنا ہماری سرخ لکیر ہے،”اور اسرائیل نے ’سرخ لکیر‘ عبور کر لی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسجد میں عبادت میں مصروف نہتے نمازیوں جن میں خواتین بھی شامل تھی پر وحشیانہ حملہ اشتعال انگیز ہے "ان حملوں کے سامنے ترکی خاموش نہیں رہ سکتا، انھوں نے فلسطینیوں کو اپنی ہر طرح کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ فلسطینی تنہا نہیں ہیں۔