(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں اور غاصب فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، صہیونی فوج نے شہریوں پر گولیاں اور آنسو گیس کے شیل برسائے کیے جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئےمتعدد کادم گھٹ گیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا ، تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے متعدد شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیاجس کے بعد فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت شروع ہوئی۔
غاصب فورسز نے بیت امر قصبے میں بھی لوٹ مار شروع کی جس کے بعد شہریوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، غاصب فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے اور متعدد زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے اسپتال پہنچ گئے۔