(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔”
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیلی کے جرائم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی آبادکاروں کی مذہبی تنظیم "شباب هار ايل” جو مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے حوالے سے شدید نظریات رکھنے والی تنظیم سمجھی جاتی ہے کی جانب سے کل سے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولنے کے ساتھ ساتھ قبلہ اول کے صحنوں میں یہودی مذہبی تہوار "عید فصح ” کے موقع پر قربانی کے مطالبے پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ آباد کاروں کی "قربانیوں کو ذبح کرنے اور الاقصیٰ کی بے حرمتی” کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اپنے جاری بیان میں حماس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ، لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی۔