(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے فلسطینی تاجر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ غزہ سے طولکرم اپنی والدہ سے ملنے جارہے تھے۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ میں نظر بندوں اور سابق اسیروں کی وزارت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد فورسز نے 41 سالہ رسمی جابر صبیح کو غزہ سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی سرحدی بیت حنون کراسنگ کے ذریعے طولکرم میں اپنی والدہ سے ملنے جا رہے تھے۔
وزارت نے بتایا کہ غاصب اسرائیلی فوج نے صبیح کو گذشتہ بدھ کو پیشگی اسرائیلی سرکاری اجاز ت نامہ حاصل ہونے کے باوجود بیت حنون کراسنگ پر پہنچنے کے بعد حراست میں لیاگیا اور وہ اس وقت عسقلان جیل میں ہیں۔