(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں غاصب فوجی کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جس کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاؤں نبی صالح میں فلسطینیوں کے گھروں پر تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج کیا جو بعد میں پرتشددجھڑپوں میں تبدیل ہوگیا، گاؤں نبی صالح کے داخلی دروازے پر صیہونی قابض فوج کی گولیوں سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔