(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پولیس کی طرح کی ایک سیاسی طورپر قائم کردہ فورس کے قیام کا منصوبہ کسی طرح بھی قابل استعمال نہیں ہے، کیونکہ یہ قانون کی نہیں بلکہ سیاسی جماعت کی پیروی کرے گی۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی پولیس کے سابق سربراہ انسپکٹر اساف حیفتس نے عبرانی ٹی وی چینل "12” کو دیئے گئے انٹرویو میں شدت پسند صہیونی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جانب سے "نیشنل گارڈ” کی تشکیل کے منصوبے اور اس سے براہ راست وابستہ ہزاروں اراکین کو شامل کرنے کی ان کی کوششوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا ہے، بن گویر کی ملیشیا اسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں نہیں سمجھتا کہ ایتمار بن گویر ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ ایسی فورسز کو قانون کے ماتحت ہونا چاہیے نہ کہ کسی سیاسی شخصیت کے۔ "قومی سلامتی کے وزیر کے ماتحت ایسی فورس کی تشکیل قومی تباہی ہوگی۔”