(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے اسٹیڈیم میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث کھلاڑیوں سمیت شائقین کی حالت غیر ہوگئی ، تین افراد کو ناز حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے الرام کے البرید اسٹریٹ میں قائم فیصل الحسینی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پر صہیونی فورسز نے اچانک اس وقت حملہ کردیا جب شہدا ابو عمار کپ کے فائنل میچ جاری تھا۔
صیہونی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد کئی فلسطینی فٹبال کھلاڑیوں اور شائقین کو دم گھٹنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اکثریت کو تو میدان میں ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے فارغ کردیا گیا جبکہ تین افراد کو نازک حالت کے باعث ہسپتال لے جایا گیا۔
فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جبریل رجب نےاس افسوسناک واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: "جو کچھ ہوا وہ ہمارے لوگوں کی زندگیوں اور ہمارے کھلاڑیوں کی زندگیوں پر ایک سوچہ سمجھا حملہ ہے لیکن ہمارے حوصلے نا پہلے توڑے جاسکے ہیں اور نا آئندہ توڑے جاسکیں گے۔