(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صہیونی ریاست اور اس کے آباد کار مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف اپنی روزانہ کی پامالیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اریحاکے شمال میں واقع المرجعات قصبے میں غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی نوجوان امجد کعابنہ پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔
صہیونی آبادکاروں نے امجد کعابنہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنا زرعی زمین پر کھیتی باڑی میں مصروف تھا، صہیونی آباد کاروں کے حملے سے اس کے ٹریکٹر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور اسے چوٹیں آئیں۔
اسرائیلی قابض اور اس کے آباد کار مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں شہریوں اور ان کی املاک کے خلاف اپنی روزانہ کی پامالیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔