(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )350 مربع میٹر کے کمپلیکس جس میں کارپینٹری اور جانوروں کی نگہداشگت کا فارم تھا، کو منہدم کرنے کے لیے ایک بلڈوزر استعمال کیا، یہ تجارتی عمارت مکمل طورپر فلسطینی کی ملکیت تھی۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی مشرتی شہر سلفیت کے قریب واقع دیر بالا کے میئر سمیر نمر نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوج کی حالیہ جارحیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے دیربالا میں ایک فلسطینی تجارتی عمارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
سمیر نمر نے بتایا کہ کہ عمارت کو مسمار کرنے کے بعد صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ عمارت مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے C میں تعمیر کی گئی تھی جو مکمل طور پر صہیونی ریات کے زیر ر کنٹرول ہے۔
سمیر نمر نے مزید بتایا کہ 350 مربع میٹر کے کمپلیکس جس میں کارپینٹری اور جانوروں کی نگہداشگت کا فارم تھا ، کو منہدم کرنے کے لیے ایک بلڈوزر استعمال کیا، یہ تجارتی عمارت مکمل طورپر فلسطینی کی ملکیت تھی۔
واضح رہے کہ صہیونی فورسزنے عمارت کو منہدم کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا بھرپوراستعمال کیا ، اسرائیلی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے فائرنگ کی زد میں آکر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں۔