(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چار روز سے جاری غیر قانونی محاصرے میں مزیدسختی کرتے ہوئے شہر کے اندرونی راستوں کو بھی فلسطینیوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس گ کے جنوب میں واقع حوارہ قصبے میں چوتھے روز مزید سختیاں کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس کے باعث اسکولوں کی چھٹیاں کردی گئی ہیں جبکہ اشیا خورونوش کی فراہمی میں بھی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق غاصب فوج نے پرانے شہر نابلس میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، نوجوانوں کو تشدد کے بعد حراست میں لنے کے ساتھ ساتھ آنسو گیس کی بدترین شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلائی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں دم گھٹنے کے متعدد واقعات پیش آئے، ساتھ ہی 100 سے زائد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔