(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بعد حملہ آور جن کے حوالے سے اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ فلسطینی ہیں بہ حفاظت موقع سے فرار ہوگئے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں حوارہ میں گذشتہ روز نامعلوم افراد نے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔
عبرانی اخبار ” ’یدیعوت احرونوت‘ کی رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دوسرے فوجی کو بھی گہرے زخم آئے ہیں اور دونوں کو (بیلینسن) ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ صہیونی فوجیوں پر حملہ کرنے کے بعد حملہ آور جن کے حوالے سے اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ فلسطینی ہیں بہ حفاظت موقع سے فرار ہوگئےتاہم ان کی تلاش کےلئے پڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران میں حوارہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔