(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )امریکی صدر کا کہنا ہے کہ فریقین کو فوری طور پر سیکیورٹی کوآرڈینیشن بڑھانے، تمام حملوں کی مذمت اور دو ریاستی حل کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتان یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انھوں نےمصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیل، فلسطینی، مصری، اردنی اور امریکی حکام کے درمیان ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کو فوری طور پر سیکیورٹی کوآرڈینیشن بڑھانے، تمام حملوں کی مذمت اور دو ریاستی حل کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
جمہوری اقدار امریکہ اسرائیل تعلقات کا ایک اہم عنصر ہیں اور یہ کہ جمہوری معاشرے حقیقی توازن اور کنٹرول سے مضبوط ہوتے ہیں اور یہ کہ بنیادی تبدیلیاں وسیع البنیاد عوامی حمایت کے ساتھ کی جانی چاہئیں۔
بائیڈن نے اسرائیل کی سلامتی اور ایران کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کی ٹیموں کے درمیان تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔