(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی وزیر نے اس بیان سے قبل حوارہ میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی آبادکاروں کی تشدد کی کارروائیوں کے بعد قصبے کو صفحہ ہستی سے "مٹانے” کا مطالبہ کیا تھا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیر خزانہ بتسلائیل سموتریچ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز نسل پرستانہ بیان دیا ہے، انتہائی دائیں بازو کی "مذہبی صیہونیت” پارٹی کے سربراہ اور صہیونی ریاست کے وزیر خزانہ سموتریچ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے وجود کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "فلسطینی عوام جیسی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک خیالی اختراع ہے جو 100 سال سے زیادہ پرانی نہیں ہے”۔
صہیونی وزیر کے بیان پر فرانس میں "لیگ فار ہیومن رائٹس” سمیت دیگر حلقوں نے اسرائیلی وزیر کے پیرس کے دورے پر تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ فروری کے آخر میں، مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے حوارہ پر آباد کاروں کے حملوں کے بعد، سموتریچ نے حوارہ قصبے کو مٹانے کا مطالبہ کیا تھا، اس کے نتیجے میں ایک فلسطینی ہلاک، درجنوں دیگر زخمی ہوئے اور علاقے میں فائرنگ سے دو آباد کاروں کی ہلاکت کے بعد درجنوں فلسطینی گھروں اور کاروں کو جلایا اور تباہ کر دیا گیا۔
رواں سال مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں 17 بچوں، ایک خاتون اور ایک قیدی سمیت 89 فلسطینی مارے گئے۔دوسری جانب الگ الگ کارروائیوں میں 14 اسرائیلی مارے گئے۔