(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاستی دہشتگردی کے باوجود فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں تیزی بڑھتی جارہی ہے اس دوران ایک صہیونی آبادکارہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔
فلسطینی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مارچ سے 20 مارچ کے درمیان صہیونی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے دوران دو بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اس دوران درجنوں زخمی اور متعدد کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل بھی کیا۔ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں کسی قسم کی کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔
مذکورہ مدت کے دوران مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 193 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں 28 فائرنگ، ایک رن اوور حملہ، چھرا گھونپنے یا چھرا مارنے کی کوشش اور 9 دھماکہ خیز آلات سے دھماکا کرنے کی کارروائیاں شامل ہیں اور اس کے نتیجے میں ایک صہیونی آبادکار کی موت ہوئی جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
مزاحمتی کارکنوں نے ا رپورٹ کے مطابق 3 فوجی مقامات، تنصیبات اور مقامات کو نذر آتش کرنے اور 6 فوجی گاڑیوں اور ساز و سامان کو تباہ کرنے اور قابض پر 5 پٹرول بم پھینکنے کے واقعات ہوئے۔
نوجوانوں نے آباد کاروں کے 21 حملوں کا جواب دیا، جب کہ 70 مختلف مقامات پر تصادم ہوئے، ساتھ ہی 46 پتھراؤ کی کارروائیاں کی گئیں۔