• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یہود مخالف  بیان کاالزام فرانس 24 نے ایک صحافی کو فائر تین کو کام سے روک دیا

"انہوں نے ہٹلر سے پوچھا کہ 'تم نے یہودیوں کے ساتھ کیا کیا؟' اس نے کہا 'کوئی غیر معمولی بات نہیں، بس ان کے ساتھ باربی کیو کیا تھا'۔

جمعرات 16-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
یہود مخالف  بیان کاالزام فرانس 24 نے ایک صحافی کو فائر تین کو کام سے روک دیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) معطل کی جانیوالی  صحافیات میں لیلیٰ عودہ، جوویل مارون، دینا ابی صعب اور شریف بی بی پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ صہیونی ریاست کیخلاف اشتعال انگیز زبان استعمال کی  تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی بین الاقوامی نیوز نیٹ ورک فرانس 24 نے گزشتہ روز بدھ کو اعلان کیا ہے کہ اپنی عربی سروس میں یہود مخالف ٹویٹ کی تحقیقات کے بعد لبنان میں مقیم اپنی صحافی جوئیل مارون کو ملازمت سے برخاست کردیا ہے جبکہ لیلیٰ عودہ، دینا ابی صعب اور شریف بی بی کو فی الحال کام سے روک دیا ہے۔

نیٹ ورک نے مارون کی تصدیق شدہ سوشل میڈیا پوسٹس کو  مجرمانہ طور پر قابل مذمت  قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ  فرانس 24 چینل کی ساکھ اور اس کے نیوز روم کی پیشہ ورانہ مہارت کو پہنچنے والے نقصان کے لیے ان کے خلاف شکایت بھی درج کرائی جائے گی۔

 واضح رہے کہ پیر کے روز خبر دی تھی کہ  فرانس 24 نے اپنی عربی سروس کے چار صحافیوں کو مشرق وسطیٰ کی رپورٹنگ میں اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے لیے معطل کر دیا ہے۔ پولیٹیکو نیوز ویب سائٹ کے مطابق  میڈیا واچ ڈاگ نے صحافیوں پر اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہولوکاسٹ کا حوالہ دینے کا الزام لگایا ہے۔

جوویل مارون نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ہٹلر کے حوالے سے لکھا کہ "انہوں نے ہٹلر سے پوچھا کہ ‘تم نے یہودیوں کے ساتھ کیا کیا؟’ اس نے کہا ‘کوئی غیر معمولی بات نہیں، بس ان کے ساتھ باربی کیو کیا تھا’۔

لیلیٰ عودہ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والوں کو شہید قراردیا، اسرائیل کا نام لینے کے بجائے اسے سرزمینِ 1948 کہا

دینا ابی صعب نے غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے کو 9/11دہشت گرد حملے سے تشبیہ دی۔

Tags: اسرائیلیجوویل مارونصہیونیفرانسیہود مخالف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.