(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) میراتھن ریس جمعہ کے روز رکھی گئی ہے جب ہزاروں فلسطینی قبلہ اول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جمع ہوتے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بلدیہ نے دیگر کئی صہیونی اداروں کے ساتھ تعاون سے آئندہ جمعہ کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں میراتھن ریس منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے ، جس میں دنیا بھر سے ہزاروں یہودی شرکت کریں گے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکام کی یہ سرگرمی اسرائیلی قابض حکام کے مقبوضہ شہر یروشلم کو یہودیانے کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آرہی ہے جس کا مقصد القدس کی ثقافت اور شناخت کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے ذریعے مصنوعی تلمودی روایتوں اور اصطلاحات کو فروغ دینا، اسے یروشلم کے لیے اجنبی ثقافت سے تبدیل کرنے کی کوشش کرن اور شہر پر اپنی مبینہ خودمختاری ثابت کرنے کی کوشش کرنا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض پولیس نے یہودائزنگ میراتھن کو محفوظ بنانے کے بہانے جمعہ کی صبح 6:45 سے دوپہر 1:30 بجے تک مقبوضہ شہر کی بہت سی گلیوں اور سڑکوں اور کچھ مرکزی پارکنگ لاٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
. جن گلیوں کو بند کیا جائے گا ان میں وہ سڑکیں شامل ہیں جو القدس کے شمال میں فرانسیسی پہاڑی علاقے اور الشیخ جراح محلے کو ملانے اولی گلیاں اور سڑکیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جنوب میں بیت لحم-الخلیل شاہرا، الخلیل گیٹ شہر کے مغرب میں جافا اسٹریٹ کو بھی آمد ورفت کے لیے بند کردیا جائے گا۔ "یروشلم میراتھن” ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آئیں گے جس کے باعث فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔