(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کونسل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی دہشت گردی کی واضح حمایت ہے۔
کونسل برائے بین الاقوامی تعلقات-فلسطین (سی آئی آر) نے بین الپارلیمانی تنظیم برائے انسداد دہشتگردی کی جانب سے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سابق مندوب اور رکن کنیسٹ ڈینی ڈینن کو یونین کی کمیٹی کا رکن منتخب کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی دہشت گردی کی واضح حمایت ہے۔
کونسل نے نوٹ کیا کہ اسرائیلی غاصب کنیسیٹ کے نمائندے کو کمیٹی کے انتخابات میں بطور امیدوار کھڑا کرنے کی اجازت دینا بذات خود کانفرنس میں جمع ہونے والوں کی توہین ہے۔
کونسل نے یونین کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ خاص طور پر حالیہ اسرائیلی قتل عام اور فلسطینی عوام کے خلاف آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے جرائم کے بعد اسرائیلی قبضے کو ختم کریں اور کمیٹی میں اس کی رکنیت منسوخ کریں ۔
کونسل نے یونین اور اس کے اراکین پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اسرائیلی قبضے کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں۔
اتوار کے روز، بین الپارلیمانی یونین نے 47 ممالک کے نمائندوں کی خفیہ ووٹنگ میں اسرائیلی غاصبانہ وفد کے سربراہ ڈینی ڈینن کو یونین کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا رکن منتخب کیا۔