(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کے قانونی اقدامات کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج کیا ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب فوج کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مزاحمت کاروں کی تلاش کے نام پر مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں تلاشی کا عمل شروع کیا ، اس دوران روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج کیا۔
غاصب فورسز نے جنین کے مغرب میں واقع گاؤں رومانہ میں چھاپہ مارا اور کامل ابو بکر کی تلاش کے نام پر ان کے والد محمودابوبکر اور ان کے بیٹے کوبغیر کسی جرم سرزد ہوئے گرفتار کرلیا۔
غاصب فورسز نے تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں اور کاروباری مراکز میں مداخلت کرتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔