(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کےساتھ ایران کے حوالے سے سنجیدہ بات چیت ہوئی ہےیہ حقیقی بات چیت تھی نہ کہ صرف مشاورتی ملاقات ہم نے بہت سے نکات پر ایک دوسرے سے اتفاق کیا ہے جو بہت حوصلہ افزا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے معروف عبرانی اخبار یعوت احرنوت نے اپنی رپورٹ میں ایک سینئر اسرائیلی فوجی اہلکار کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے بتایا کہ ہے کہ اس ہفتے ایران کے حوالے سےصیہونی اعلیٰ حکام اور امریکی اعلیٰ حکام کے درمیان غیرمعمولی ملاقات ہوئی ۔ اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک اس معاملے کو "پہلے سے کہیں زیادہ قریب کے نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
” اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ "ایران کے بارے میں بات چیت واقعی اچھی رہی۔ بات چیت بہت زیادہ کھلے پن پر تھی۔” اس ملاقات سے واقف ایک دوسرے اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ بات چیت اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ اسرائیل اور امریکا ایران کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور ایرانی یوکرین میں روس کی مدد کر رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ”ہم ایک نئی دنیا اور ایک مختلف ماحول میں ہیں اور ہم اس معاملے کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
” انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت سنجیدہ تھی یہ ایران کے بارے میں حقیقی بات چیت تھی نہ کہ صرف مشاورتی ملاقات۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے بہت کھلے پن کا مظاہرہ کیا گیا، ہاں اسرائیلی حکومت کو مایوسی ہوئی کہ امریکا نے تین ممالک فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے گروپ کی تجویز کی حمایت نہیں کی۔