• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کو اسرائیلی فوج کا مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے جو اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کی کھلی دلیل ہے

بدھ 08-03-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سیکڑوں آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں  نام نہاد یہودی "مذہبی تہوار ” منانے کے بہانے شہر میں اشتعال انگیز مارچ کے ساتھ  فلسطینیوں پر حملے کئے ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

ذرائع کے  مطابق گذشتہ روز سیکڑوں غیرقانونی صیہونی آبادکاروں  نے اسرائیلی فوج کے حفاظتی حصار میں مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر منظم حملے لئے ۔

الخلیل میں یہود آباد کاروں نے شام کے وقت شہر کے مرکز میں تل رمیدہ محلے، الشہدا اسٹریٹ، السہلہ، وادی الحسین، اور الجابر محلے کے شہریوں پر حملہ کیا، صیہونی  آباد کاروں نے شہریوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، ان پر پتھر پھینکے اور ان پر کالی مرچ گیس اور بجلی کے جھٹکے لگائے۔تشدد سے متعدد فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔

سماجی کارکن عماد ابو شمسیہ نے کہا کہ آباد کاروں نے خان شاہین محلے پر دھاوا بول دیا، ایک گاڑی کی توڑ پھوڑ کی اور اس میں موجود مسجد پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔

اس کے علاوہ قابض فوج نے دو بھائیوں ہادی اور ہانی ابو سنینا اور نوجوان محمد النوجعہ کو بنی دار محلے میں ان کے گھروں سے گرفتار کر کے شدید زدوکوب کیا۔نابلس میں منگل کو نابلس کے مشرق میں واقع قصبے ناصریہ میں آباد کاروں کے حملے میں دو شہری زخمی ہوئے۔

آباد کاروں نے سرحان دویکات پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا، اس کے چہرے اور پاؤں پر زخم آئے اور ایک اور شہری کو پاؤں میں چوٹیں لگیں۔

Tags: آبادکاراسرائیلیصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.