(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حوارہ قصبے میں فلسطینیوں کے ساتھ بربریت صیہونی جرائم کا کھلا ثبوت ہے، صیہونی فوج اور آبادکار نسل پرستی کی بدترین شکل اختیار کرچکے ہیں۔
لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے گذشتہ روز بیروت میں زخمیوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم زخمی کے موقع پر منعقدہ اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز اور صیہونی آبادکاروں کی بربریت کو صیہونی جرائم کا کھلا ثبوت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوج اور آبادکار نسل پرستی کی بدترین شکل اختیار کرچکے ہیں۔