(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہزاروں امریکی شہریوں نے صیہونی ریاست کے شدت پسند وزیر کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی کی درخواست پر دستخط کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انسانیت کے دشمن صیہونی وزیر کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جائے۔
آج صبح عدالہ جسٹس پروجیکٹ کے زیر اہتمام غیر قانونی صیہونی ریاست کے وزیر برائے خزانہ بیزلل سموٹریچ کے فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ اشتعال انگیز بیان پر سموٹریچ کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنےکی پٹیشن تیار کی گئی جس پر پانچ ہزار سے زائد امریکی شہریوں نے دستخط کیے۔
پٹیشن میں ہزاروں امریکی شہریوںنے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو مخاطب کرتے ہوئے نسل پرست صیہونی وزیر خزانہ کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ نے چند روز قبل ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران کہا تھا کہ "میرے خیال میں ہوارہ گاؤں کو مکمل طورپر فلسطینیوں سے خالی کرانے کی ضرورت ہے، اسرائیل کو یہ جلد کرنا چاہیے،”۔ "میرے خیال میں ہوارہ گاؤں کو مکمل طورپر فلسطینیوں سے خالی کرانے کی ضرورت ہے