(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ ہفتے کے دوران صیہونی فوج کی دہشتگردی میں دو فلسطینی نوجوان شہید 30 زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتار کیا گیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی میں دو فلسطینی نوجوانوں پندرہ سالہ محمد نضال سلیم اور 22 سالہ محمود جمال حمدان کو شہید 30 کو زخمی جبکہ درجنوں کو گرفتار کیا گیا۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں تین غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
مزاحمت کاروں نے 472 مزاحمتی کارروائیاں کیں، جن میں 63 فائرنگ ، 13 دھماکہ خیز آلات اور 14 پٹرول بم حملے شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق سنگ باری کی 105، یہودی آباد کاروں کے حملوں کو پسپا کرنے کی 61 ، براہ راست محاذآرائی کی 156 کارروائیاں، دشمن کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کی 16 کارروائیاں اور فوجی تنصیبات اور آلات کو آگ لگانے چار واقعات رونما ہوئے۔