(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی برادری کی جانب سے ہم اس فسطائیت کا شکار ذہنیت کے خلاف صرف الفاظ کے نہیں، عمل کے منتظر ہیں۔
گذشتہ سولہ سالوں سے صیہونی ریاست اسرائیل کے ہاتھوں غیر قانونی محاصرے کا شکار مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں حماس کے شعبہ سیاست اور خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹرباسم نعیم نے انتہا پسند صیہونی وزیر خزانہ سموٹریچ کے فلسطینی قصبے حوارہ کے بارے میں اشتعال انگیز بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی شدت پسند انتہائی دائیں بازو کی موجودہ حکومت میں موجود فسطائیت اور انتہا پسندی کا واضح ثبوت ہے۔ .
"اسرائیلی قابض حکومت کے عہدیداروں کے بہت سے بیانات اور اقدامات کے بعد، یہ نیا بیان اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ صیہونی ریاست "اسرائیل” کو ایک فاشسٹ حکومت چلا رہی ہے، جو نہ صرف فلسطین بلکہ پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی برادری کی جانب سے ہم اس فسطائیت کا شکار ذہنیت کے خلاف صرف الفاظ کے نہیں، عمل کے منتظر ہیں۔