(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہید ہونے والوں میں خاتون سمیت 60 سال کی عمر سے زائد تین فلسطینی بزرگ بھی شامل ہیں جنہیں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ سے حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق، فروری 2023 میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے دوران مقبوضہ فلسطین میں 6 بچوں سمیت 30 فلسطینیوں کو شہید کیا ۔ ادھر محصور شہر غزہ میں ایک فلسطینی بچہ بھی شہید ہوگیااس کے علاوہ صیہونی جیلوں میں طبی غفلت کے باعث ایک فلسطینی قیدی بھی اپنے خالق حقیقی سے جاملا۔
صیہونی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں ایک خاتون سمیت 60 سال کی عمر سے زائد تین فلسطینی بزرگ بھی شامل ہیں جنہیں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
مغربی کنارہ
اسرائیلی قابض افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں حملوں اور مہلک چھاپوں میں اضافہ کرتے ہوئے فروری کے دوران 27 فلسطینیوں کو شہید کیا، جن میں سے 15 نابلس سے تھے۔22 فروری کو نابلس کے پرانے شہر میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک ہی دن میں ایک بچے اور تین بزرگوں سمیت 11 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
3 فروری 2023 کو قابض فوج نے مقبوضہ نابلس میں حوارہ چوکی کے قریب جنین کے رہائشی 26 سالہ فلسطینی نوجوان عبداللہ قلالوی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی 26 سالہ عبداللہ قلالوہ کو اس کے پہلے بچے کی پیدائش کے تقریباً ایک ماہ بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔6 فروری کو اسرائیلی افواج نے مشرقی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے عقبات جابر قصبے میں ایک اشتعال انگیز جرم کا ارتکاب کیا۔اسرائیلی فوج نے قصبے پر حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 3 فلسطینیوں سمیت چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے ان کی لاشیں روک لیں۔اگلے دن، اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فوجی حملے کے دوران 16 سالہ فلسطینی بچے حمزہ العشر کو شہید کر دیا۔متاثرین میں جنین میں چار فلسطینی، جیریکو میں چار اور غزہ کی پٹی، سلفیت اور یروشلم میں ایک ایک فلسطینی شامل ہے۔