(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی فوجی فلسطینی خاتون صحافی پر براہ راست فائرنگ کررہا ہے اور وہ اپنی پیشاورانہ ذمہ داریوں کے دوران خود کو بچا نے کی کوشش کررہی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی جاری ہے اس دوران آج صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں واضح طورپر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صیہونی فوجی فلسطینی صحافی پر براہ راست فائرنگ کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مشرق میں واقع رامون گاؤں میں فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا تھا جس کی کوریج کےلئے خاتون فلسطینی صحافی سجی العالمی موقع پر موجود تھیں اس دوران ایک اسرائیلی فوجی نے ان کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے پیچھے کرنے لےلئے براہ راست فائرنگ کی، خوش قسمتی سے سجی العالمی کسی نقصان سے محفوظ رہیں تاہم دنیا بھرسے صحافی تنظیموں نے صیہونی فوج کی اس غیر قانونی غیر انسانی فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔