• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مجاہدین کی طاقت کے حوالے سے غلط فہمی جلد دور کردیں گے، ’عرین الاسود‘

ہم اپنے شہداء کی وصیت سے کیسے خیانت کر سکتے ہیں، جنہوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی ہے ان کے خون سے بدعہدی نہیں کریں گے ۔

جمعہ 24-02-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی مجاہدین کی طاقت کے حوالے سے غلط فہمی جلد دور کردیں گے، ’عرین الاسود‘
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عرین الاسود کی قیادت نے پیغام دیا کہ "مغربی کنارے میں مزاحمت کی ٹرین چل پڑی ہےاور اس کا ایندھن اس ملک کے بہترین نوجوانوں کا خون ہے۔”

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار مزاحمتی تنظیموں میں سے حالیہ منظر عام پر آنے والی  مزاحمتی جماعت ’عرین الاسود‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے  شہر نابلس میں صیہونی  فورسز کے ہاتھوں بچوں اور بزرگوں سمیت 10 فلسطینیوں کی شہادت پر اپنے بیان میں انتقام لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کا بھرپور آغاز ہوچکا ہے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی مزاحمت دم توڑ چکی ہے وہ دھوکے میں ہیں بہت جلد ان کی اس غلط فہمی کو دور کردیں گے۔

بیان میں عرین الاسود نے مزاحمت کے خاتمے کے بارے میں قابض دشمن کے بے بنیاد پروپیگنڈے کی تردید کی اور کہا کہ ہم شہداء کی وصیت سے کیسے خیانت کر سکتے ہیں، جنہوں نے اپنے خون اور گولیوں سے ہمارے لیے پیغام لکھا کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلتے رہیں۔ ان کے خون سے غداری اور بدعہدی نہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ہم آخری بار کہتے ہیں کہ جو سمجھنا چاہے سمجھ لے اور جو نہ چاہے وہ جان لے کہ ایک دن آئے گا تب اسے سمجھنے میں دیر ہو چکی ہوگی۔ وہ ذلیل ہو کر کھڑا ہو گا، مایوس اور شکستہ دل ہوگا۔ یہ وہ وقت ہوگا جب فلسطین آزاد ہوگا اور قابض دشمن خائب وخاسر رہے گا۔

Tags: اسرائیلیشہداءشہیدصیہونیعرین الاسودفلسطینینابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.