(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں مزاحمتی قوتیں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی دشمن کے بڑھتے ہوئے جرائم کو دیکھ رہی ہیں اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
⚡️ أبو عبيدة: صبر المقاومة في غزة آخذ بالنفادhttps://t.co/8KyNbJJ4iL#فلسطين #نابلس #نابلس_تقاوم
— الرسالة للإعلام (@Alresalahpress) February 22, 2023
ابو عبیدہ کی ٹویٹ جو 7 ماہ سے زائد عرصے میں ان کی پہلی ٹویٹ ہے میں کل بدھ کو نابلس پر صہیونی حملے کے بعد سامنےدشمن کو اس کے جرائم پر خبردار کیا ہے۔تازہ صیہونی ریاستی دہشت گردی میں10 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد شہری گولیوں سے زخمی ہوئے جبکہ 250 شہری آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔
شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت 72 سالہ عدنان سبع بعارہ،25 سالہ محمد خالد عنبوسی،33 سالہ تامر نمر احمد میناوی، 26 سالہ مصعب منیر محمد عویص،24 سالہ حسام بسام اسلیم اور23 سالہ محمد عمر ابوبکر کے ناموں سے کی گئی ہے۔