(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام نے فلسطینیوں کو اپنی گھروں اور املاک کو 96 گھنٹوں کے دوران مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر سزا ور بھار ی جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
فلسطینی پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر طوباس کے مشرق میں واقع گاؤں عقبہ میں چار فلسطینیوں احمد عبدالکریم، عامر صالح عبداللہ صالح، محمد عبداللہ حسن دبک، فراس عبدالکریم دبک اور یاسیب طالب کے مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طورپر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے ۔
صیہونی جرائم پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے رکن عارف دراغمہ نے بتایا ہے کہ صیہونی ریاست کے فوجی قانون کے تحت قابض حکام فلسطینیوں کے گھروں جن کو غیر قانونی قرار دیاجائے ان کو 96 گھنٹوں کے اندر مسمار کرنا ہوگا بصورت دیگر بھاری جرمانے اور قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
قابض افواج نے حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات مسماری اور بے دخلی کے نوٹسز کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے۔