(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں جس سے ایک بچے اور دو بزرگوں سمیت دس فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں ، متعدد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح مقبوضہ غرب اردن کے شہر جنین میں ایک مکان پر دھاوا بولا اور چاروں جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے غاصب فورسز پر پتھراؤ کیا۔
فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لئے صیہونی فورسز نے بدترین طاقت کا استعمال کرتے ہوئے براہ راست فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 72 سالہ بزرگ عدنان برا ء 25 سالہ محمد ابنوسی 33 سالہ طمیر مناوی ، 26 سالہ مصعب اویس ، 24 سالہ حسام اسلم ، 23 سالہ عبدالغنی ، 23 سالہ ولید دخیل ، 61 سالہ عبدالھادی اشقیر، 23 سالہ جاسر قنیر اور 16 سالہ محمد شعبان شہید ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔