(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال سے اب تک فلسطین میں ریکارڈ تعداد میں اموات ہو چکی ہیں جن میں 9 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے خصوصی رابطہ کار (یو این ایس سی او) ٹور وینزلینڈ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ”ہم مقبوضہ فلسطین میں تشدد میں غیر معمولی اضافہ دیکھ رہے ہیں جس میں ایسے مہلک واقعات بھی شامل ہیں جن کی گزشتہ 20 سال میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہم نے ایسی ہولناک علامات دیکھی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر ہم موجودہ عدم استحکام پر قابو پانے میں ناکام رہے تو اس کے کون سے نتائج برآمد ہوں گے۔
” انہوں نے معاملات کے منفی رخ اختیار کرنے پر تشویش کا اظہار کیا جن کی رفتار اور شدت بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ اقدامات فریقین کو ایک دوسرے سے مزید دور لے جا رہے ہیں، تناؤ کی شدت بڑھا رہے ہیں اور تصادم کا باعث بن رہے ہیں۔ 2023 میں اب تک ریکارڈ تعداد میں اموات ہو چکی ہیں۔ مہلک پیش رفت انہوں نے بتایا کہ جنوری میں کونسل کو دی گئی ان کی بریفنگ کے بعد 40 فلسطینی شہید اور 10 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں۔
انھوں نے دونوں فریقین پر پرتشدد واقعات میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس صورتحال میں سب سے زیادہ متاثر فلسطینی بچے ہورہے ہیں ۔