(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کانگریس کی رکن کا کہنا ہے کہ صیہونی بستیوں کے لیے مزید فلسطینی اراضی کو ضم کرنے کے صیہونی منصوبوں پر صرف تشویش کا اظہار کرنا کافی نہیں ہے۔
امریکی سینیٹ میں کانگریس کی رکن بیٹی میک کولم نے گذشتہ روز اپنے بیان میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزید غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر اورتعمیر شدہ بستیوں کو قانونی درجہ دینے کے اعلان پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ صیہونی بستیوں کے لیے مزید فلسطینی اراضی کو ضم کرنے کے صیہونی منصوبوں پر صرف تشویش کا اظہار کرنا کافی نہیں ہے بلکہ صدر جو بائیڈن کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے لیے بھی ان غیر قانونی بستیوں کی مذمت کرنی چاہیے اور اسرائیلی غیر قانونی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کارروائی کرنی چاہیے۔