(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ٓج بھی القدس کےباشندے عزم و استقلال کے ساتھ دشمن کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
قبلہ اول کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز معراج البنی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں صیہونی مظالم کے باوجود مسجد اقصیٰ کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے اور اس کے تقدس کو محفوظ رکھنے کےلئے ہرطرح سے گھروں سے نکلنےپر فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہالیان القدس نے شہر کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنی وفاداری کا حق ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں نے پوری ثابت قدمی کے ساتھ ہردور میں غاصب ریاست کا ہمت اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ آج بھی القدس کےباشندے عزم و استقلال کے ساتھ دشمن کے مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ فلسطین کے لوگ اب بھی اپنےعہد پر قائم ہیں اور انہوں نے دنیا کو اپنی اصلیت اور ثابت قدمی کا ثبوت دیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس فلسطینی باشندوں کے حوصلے پست کرنے کا خواب دیکھنے والے بری طرح ناکام رہیں۔