(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نام صیہونی وزیر قومی سلامتی کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ فسطائی حکومت صورت حال کو مزید خراب کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے شدت پسند صیہونی وزیر برائے قومی سلامتی اتیمار بن گویر کے بیان جس میں انھوں نے کہا تھا کہ "میں نے اسرائیلی پولیس کو مشرقی یروشلم میں سکیورٹی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنےوالوں کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے اور ان کی سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی” پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کے جاری رہنے کے بارے میں نام نہاد صیہونی وزیر قومی سلامتی کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ فسطائی حکومت صورت حال کو مزید خراب کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کر رہی ہے۔
انھوں نے نے صیہونی قابض ریاست کے خلاف جنگ میں مقبوضہ بیت المقدس کے عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ متحد ہونے پر زور دیا ہے۔