• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

انتہا پسند صیہونی وزیرایتمار بن گویر اسرائیل کی سلامتی کےلئے خطرہ ہے، سروے

ایتمار بن گویر کی اشتعال انگیز سرگرمیاں فلسطین میں تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔

پیر 20-02-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
انتہا پسند صیہونی وزیرایتمار بن گویر اسرائیل کی سلامتی کےلئے خطرہ ہے، سروے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے  51 فی صد شہری "بین گویر” کی کارکردگی سے مایوس ہیں، ان کا قلمدان سنبھالنے کے تقریباً 3 ماہ بعد ہی عوام ان سے تنگ آ گئے ہیں اور ان کو اسرائیل کی سلامتی کےلئے خطرہ تصور کرتے ہیں ۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  معروف عبرانی اخبار "معاریو” کی جانب سے جاری کردہ ایک نئے سروے میں انکشاف  کیا گیا ہے کہ صیہونی ریاست کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے وزیر برائے سلامتی ایتمار بن گویر  کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور ان کو صیہونی ریاست کی سلامتی کےلئے خطرہ تصور کررہے ہیں۔

صیہونی ریاست کے محض 19 فیصد  شہریوں نے ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور 29 فیصد نے کہا کہ اتنی کم مدت میں ان کی کارکردگی کا اندازہ لگانا جلد بازی ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایتمار بن گویر کی اشتعال انگیز سرگرمیاں فلسطین میں تشدد کو ہوا دے رہی ہیں۔

دوسری طرف سابق کنیسٹ سپیکر مکی لیوی نے کہا ہے کہ بن گویر عملا کوئی کام نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے بن گویر پر قوم پرستی کا الزام عاید کیا اور کہا بن گویر ملک میں سلامتی کی صورت حال کو بہتر بنانے میں ناکام رہے ہیں۔چند روز قبل اسرائیلی شن بیٹ کے سربراہ رونن بار نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا تھا کہ ان کے اقدامات خطے میں فوجی تصادم کا باعث بنیں گے۔

Tags: اسرائیلیایتمار بین گویرصیہونیفلسطینیمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.