• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

برازیل، ارجنٹینا، چلی اور میکسیکو نے صیہونی آبادکاری کے اعلان کو مسترد کردیا

بین الاقوامی قانون کے تحت، فلسطینیوں کی زمین پر صیہونی آبادکاری کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔

ہفتہ 18-02-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
برازیل، ارجنٹینا، چلی اور میکسیکو  نے صیہونی آبادکاری کے اعلان کو مسترد کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لاطینی امریکی ممالک نے صیہونی آبادکاری کے اعلان کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ  اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

لاطینی امریکی ممالک جن میں  برازیل، ارجنٹینا، چلی اور میکسیکو  شامل ہیں نے گذشتہ روز مشترکہ بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی آباد کاری کو مزید وسعت دینے کے اسرائیلی اعلان کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں صیہونی ریاست کے اس اعلان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جس میں اسرائیل نے نو موجودہ آبادیوں اور فوجی چوکیوں کو مستقل کرنے اور اور 10,000 نئی بستیوں کی تعمیر کے لیے پیشگی منصوبہ بندی  کا اعلان کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور امریکہ کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید صیہونی بستیوں کی تعمیر کے اسرائیلی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت، آبادکاری کی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔

Tags: آبادکاریاسرائیلیبرازیلرجنٹیناصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.