(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ ایک ماہ کے دوران مسلح صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کے خلاف 700 سے زائد حملے کیے جن چار فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوبی قصبہ بورین میں غیر قانونی مسلح صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے نہتے فلسطینی نوجوان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ غیر قانونی صیہونی بستی ہتسھار کے قریب سے گزررہا تھا ۔
صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی نوجوان جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کیا جس کے بعد نوجوان کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو کے جسم پر متعدد زخم آئے ہیں اور اس کے بازو کی ہدی بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے مبصرین مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے ایماء پر فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات سے پہلے ہی کئی مرتبہ تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران مسلح صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کے خلاف 700 سے زائد حملے کیے جن چار فلسطینی شہید ہوئے ۔