(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی ریاست "اسرائیل ” کی فوج کو مطلوب دو فلسطینیوں محمد الدبیک اور نائف ابو شمط کو عباس ملیشیا نے گرفتار کیا۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہے قتل عام اور گرفتاریوں کے باوجود فلسطینی شہریوں کے حوصلوں کو پست کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہے دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی تشکیل دی گئی ملیشیا بھی فلسطینیوں کے خلاف بھرپور کارروائیوںمیں مصروف ہے، گذشتہ روز عباس ملیشیا نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے صیہونی فوج کو مطلوب دو فلسطینیوں محمد الدبیک اور نائف ابو شمط کو ان کے گھر پرچھاپہ مار کر گرفتارکرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نابلس میں فلسطینی سکیورٹ فورسز نے دونوں فلسطینیوں کی گرفتاری کے بعد ان کی گاڑی اور سامان ضبط کرلیا دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز دو فلسطینیوں مصعب اشتیہ اورعمید طبیلہ کو 152دن سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ فلسطینی عدالت نے دونوں نوجوانوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کررکھا ہے مگر عباس ملیشیا عدالتی فیصلوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔