(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )شرپسند صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی اراضی پر خیمے لگائے اور صیہونی ریاست کے جھنڈے اٹھا کر فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف اشتعال انگیزنعرے بازی کی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز غیرقانونی صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہ نے مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع فرعتہ گاؤں فلسطینی اراضی پر جبری قبضہ کرتے ہوئے اور ایک نئی صیہونی بستی اور فوجی بیرک قائم کرنے کا سلسلہ شروع کیا، اس دوران مسلح صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی اراضی پر خیمے لگائے اور صیہونی ریاست کے جھنڈے اٹھا کر فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف اشتعال انگیزنعرے بازی کی۔
غیر قانونی صیہونی آباد کار فلسطینیوں کی زمینوں پر چرانے کے لیے بھیڑ بکریوں کے ریوڑ کے ساتھ ساتھ بجلی کے جنریٹر اور ٹین شیٹس بھی لے کر آئے تھے۔نشانہ بننے والی زمینیں نابلس اور قلقیلیہ کے درمیان تل، جیت اور فرعتا کے دیہات سے تعلق رکھتی ہیں اور آباد کاروں کا مقصد "حوت گیلاد” کی بستی کو وسعت دینا ہے۔
فرعتا گاؤں اور اس کی اراضی پر قابض اور آباد کاروں کے مسلسل حملوں کا نشانہ بنتا ہے اور گذشتہ برسوں کے دوران آباد کاروں نے فرعتا پر حملہ کرکے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور انہوں نے مشرق میں واقع "ابو الجود” کے مزار پر بھی دھاوا بول دیا۔