(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شمرون کے علاقے میں قائم صیہونی فوجی چوکی پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا ، جبکہ جنین میں ایک فوج گاڑی کو تباہ کرنے کی اطلاع ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق فلسطینی مزاحمت کار وں کے صیہونی فوجیوں پر حملے جاری ہیں ،اسرائیلی سیکیورٹی حکام کی جانب سے سرچ آپریشن اور فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی نسل پرستانہ کارروائیوں کے باوجود جنگجو ؤں کی کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس میں شافی شمرون کے علاقے میں قائم غاصب صیہونیوں کی ایک چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنایاجبکہ جنین کے مضافات میں عرافات قصبے میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کےنیتجے میں گاڑی تباہ ہوگئی ،اس حوالے سے مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوجیوں نے العیساویہ کے علاقے میں حملہ کرکے کئی فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ ان دنوں فلسطین اورخصوصاً مغربی کنارے کے حالات بہت کشیدہ ہوگئے ہیں اورفلسطینی جوان ہر ممکن طریقے سے غاصب صیہونی فوجیوں کے مظالم کا جواب دے رہے ہیں ۔ اس سے پہلے صرف غزہ میں صیہونیوں کو مزاحمت کا سامنا تھا لیکن اب مغربی کنارے اورمشرقی فلسطین کےجوان بھی مسلح ہوکر صیہونیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔