(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی صیہونی آباد کاری کی تمام سرگرمیاں فوری اور مکمل طور پر بند کرنے” کی ضرورت پر رائے شماری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کے مندوب نے ایک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پرغیر قانونی صیہونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو فوری طورپر روکنے کےلئے ایک تجویز پیش کی ہے جس پر آئندہ پیر کو ووٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیر کو 15 رکنی کونسل کو اس متن کے حوالے سے اپنا ووٹ ڈالے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ اتوار صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی نئی انتہائی دائیں بازو کی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نو غیر قانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دی تھی مزید برآں، انہوں نے موجودہ بستیوں میں بڑے تعمیراتی منصوبوں کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس خبر پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تشویش کا اظہار کیا، جس نے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔