(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو غیر قانونی قرار دیکر مسمارکردیتے ہیں جس کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا ہے۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح دو مزید فلسطینیوں کی املاک اور ایک تجارتی مرکزکو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق صیہونی فورسز نے آج شعفاط پناہ گزین کیمپ کی چوکی کے سامنے شہری صادق الرشق ابو جمعہ کے لیے ایک کار واش کو مسمار کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اس کے مالک نے بغیر اجازت کے یہ ورکشاپ بنائی تھی۔
اس سے قبل شہری نزار محیسن کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیساویہ میں اپنے گھر کو خود مسمار کرنے پر مجبور کیا۔
بیت المقدس کے لیے یورپی کونسل نےایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوری کے مہینے کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے القدس میں مکانات مسماری کے40 نوٹس جاری کیت اور فلسطینیوں کے آٹھ مکانات کو مسمار کیا۔ ان میں سے چار مکانات فلسطینیوں سے اپنی مدد آپ کے تحت گرایا گیا۔